اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ناروے:پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب

ناروے(محموداخترمحمود)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے سابق صدرطاہرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج ہمیں استحکام پاکستان کے لئے سوچنا ہوگااورایسے لوگوں کاانتخاب کرناہوگاجو ملک وقوم کو بہتری کی طرف لے جائیں ،ہمیں اس ملک کو سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اچھے لوگوں کوآگے لانا ہوگا جب پاکستان دولخت ہواتو شہیدذوالفقارعلی بھٹواقتدارمیں ووٹوں کی طاقت سے آگے آئے انہوں نے قوم کو متحدکیا،مسلم ممالک کویکجا کیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے اہم کرداراداکیااورعوام کو بیرون ممالک روزگادلانے کےلئے پاسپورٹ فراہم کیا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ناروے میں پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام پاکستان کے70ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم این اے غلام سرورخان، میرفضل حسین، چودھری خالدمحمود نے بھی خطاب کیا،

چودھری طاہرزمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہیدنے کرنل قذافی سے مل کرایٹمی پروگرام شروع کیا جس کی وجہ سے آج بھارت ہم پرنظراٹھاکربھی نہی دیکھ سکتا، چودھری طاہرزمان کائرہ نےمزیدکہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں بڑااہم رول ہے جسے نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

ایم این اے غلام سرورنے کہا کہ پاکستان میں اب ادارے مضبوط ہورہے ہیں جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ ملک کے وزیراعظم کااحتساب اسی کی حکومت میں ہوگا اوراسکے بیٹوں کوسپریم کورٹ طلب کرنے لگے گی، 18 اگست کوحسین اورحسن کوعدالت میں طلب کرلیا ہے، پاکستان کی عدالتوں اوراداروں کانام دنیا کی نظروں میں بلندہواہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہےہم سپریم کورٹ کے 5 ججوں اورجے آئی ٹی کے 6ارکان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے وزیراعظم کیخلاف انکوائری کرکے فیصلہ دیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی آئی ہےاوراداروں کی ساکھ مضبوط ہوئی ہےجس کے باعث طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہوچکا ہے اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے سیاست کوکاروبارسمجھ کراسے ذریعہ معاش بنالیا ہے درحقیقت سیاست حقوق العباد وخدمت کانام ہے اب عمران خان کی صورت میں ایک اچھا لیڈرقوم کو ملا ہے جن کا دل پاکستان کی محبت سے بھراپڑاہے ، وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ہمیں انکے ہاتھوں کومضبوط کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں 7.5ملین اوورسیزپاکستانی ملک کی ترقی میں بڑاکرداراداکررہے ہیں۔

صدرپاکستان ویلفیئریونین ناروے میرفضل حسین نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نظربد سے بچائے افواج پاکستان نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تاریخی کرداراداکیا ہےاوردہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، میرفضل حسین نےکہا کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اورمقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں پرظلم کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کوانصاف دلائے، اس موقع پرپاکستان سے آنیوالے مہمانوں کوپھولوں کے گلدستے دیئے گئے


تقریب میں شیخ طارق محمود، جاویداقبال دینہ چک، مہندی خان، اکرم سیکریالی، منوربٹ، چودھری شبیرمہمندچک، سیدذکی الحسن شاہ، چودھری لیاقت چاڑ، محموداخترپگانوالہ، شیخ فوادانور، ممتازشخصیات سینئرصحافی طفیل میر،صدرگجرات پریس کلب سیدوقارحیدرگیلانی ودیگر بھی موجودتھے۔