اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محسن نقوی کا اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اوور بلنگ اور بجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے افسران کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ کہ چوروں کیخلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے جبکہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

latest urdu news