اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بچے پر تشدد کا الزام، ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر معطل

قصور، تھانہ پتوکی کی حدود میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول بھڈیاں کے ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

اسکول ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر پر بچے پر تشدد کا الزام ہے جس کے باعث طالب علم کا بازو فریکچر ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسکول ٹیچر طاہرہ بی بی نے طالب علم محمد احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، چیف ایگزیکٹو افسر محکمہ تعلیم ندیم احمد انور نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ظہیر خان اور ٹیچر طاہرہ بی بی کو معطل کردیا۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن مار نہیں پیار ہے، دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

latest urdu news