اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

400 خواتین سے زیادتی اور انکی ویڈیوز بنانیوالا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

400 خواتین سے جنسی زیادتی اور انکی ویڈیوز بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کارکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کا پوتا ہے۔

پرجوال ریوانا کی جماعت جنتا دل ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی اتحادی ہے، بھارت کے سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے بیٹے کو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کی زیادتی کی شکایت کی تھی اور لڑکی نے اسکے والد پر بھی جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

پوجوال کے پاس 400 خواتین سے مبینہ زیادتی کی 2800 ویڈیوز تھیں، زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں جب کہ زیادتی کی ویڈیوز پرجوال ریوانا ہی کے سابق ڈرائیور نے لیک کیں۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے، نریندر مودی نے زیادتی کرنے والے پر جوال ریوانا کا ساتھ دیا ہے۔

latest urdu news