اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کیطرف سے آیا، اس پر ڈبیٹ جاری ہے، راناثناء اللہ

اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، ووٹ آزاد امیدوار وں کو ملے، آزاد امیدوار ایسی جماعت میں شامل ہوگئے جس نے کوئی سیٹ ہی نہیں جیتی، چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کیطرف سے آیا، اس پر ڈبیٹ جاری ہے۔

دوران گفتگو رانا ثناء اللہ نے پیپلزپارٹی کاکابینہ میں شمولیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گورنر پنجاب کی دوڑ سے اس لیے باہر ہوگئے کہ شاید انہیں کابینہ میں حصہ دیا جائے۔

راناثناء اللہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول سے ملاقات میں ان سے کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کی ہے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ وہ پارٹی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

latest urdu news