اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بند

برطانیہ میں عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بند کردیا گیا۔

ہرٹفورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیس شواہد نہ ملنے پر بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود مشتبہ شخص نہیں ملا، اس حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا کہ پولیس مجرمانہ کارروائی بند کردے مگر میں قانونی کارروائی کروں گا۔

شہزاد اکبر نے گزشتہ ہفتہ حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ برس 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔

شہزاد اکبر کو القادر ٹرسٹ کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے پاکستانی حکام کیطرف سے خط موصول ہوا تھا۔

latest urdu news