اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی، ملیر سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق 17 اپریل کو ملیر 15 کے علاقے برہانی کالونی میں اسما نامی خاتون کی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم امین نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اسکے مقتولہ کیساتھ ناجائز تعلقات بھی تھے، اس نے اسما کو بلیک میل کرنے کیساتھ پیسوں کا تقاضہ بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے رقم کے تقاضے سے متعلق اسے آگاہ بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے طبی معائنہ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے۔

latest urdu news