اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔

کراچی میں سینئر وزرا کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ضرور ملے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سوچا جائے، 2023 کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اسکی اپروول ہوئی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی مدد کی جس میں ڈاکو بھی مارے گئے۔

حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے، وفاقی حکومت کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

latest urdu news