اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

امریکی جج کی سابق صدر کو جیل بھیجنے کی وارننگ

واشنگٹن: امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دسویں بار توہین عدالت پر جج کا صبر جواب دے گیا جسکے بعد امریکی جج نے انہیں جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔

امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 1 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہین عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کیلئے کی گئی غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ہفتے توہین عدالت پر سابق صدر پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوچکا ہے۔

latest urdu news