اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں پولیس اسٹیشن پر حملہ:9 خواجہ سرا گرفتار، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں پر حملے کے الزام میں 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

خواجہ سرا حرا سجاد نے الزام لگایا تھا کہ رات کے وقت 2 پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے نام پر اسے حراساں کیا اور حبس بیجا میں رکھا۔

بعد ازاں اس معاملے میں حرا سجاد نے راضی نامہ بھی کرلیا تھا لیکن خواجہ سراؤں نے گزشتہ روز واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانے پر پتھراؤ کیا تھا، تھانے میں گھس کر فرنیچر باہر نکال دیا تھا اور سڑک پر بھی دھرنا دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد آر پی او گجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں پر حراسگی اور حبس بیجا کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور پولیس نے تھانہ صدر کھاریاں پر حملے کے الزام میں سنگین دفعات کے تحت 9 خواجہ سراؤں کوٹیمیں تشکیل دیکر گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

latest urdu news

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں پر خواجہ سراؤں کے حملے کے بعد تحقیقات جاری ہیں، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او سید مظفر نے بتایا کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کی جائے اور واقعے کی آڑ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔