اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کا بل منظور

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے انتخابی اصلاحات بل 2017 منظوری کے لئے پیش کیا۔ اجلاس کے دوران بل پر شق وار منظوری لی گئی اور ایوان نے کثرت رائے سے انتخابی اصلاحات بل 2017 منظور کرلیا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف 50 ارکان موجود تھے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم کو دیکھ کر شرم آتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل2017کاسب کابل ہے،تمام ارکان کوپارلیمنٹ میں ہوناچاہیےتھا، بتائیں تو کون سا وزیر ہے جو یہاں بیٹھا ہو،جب بھی کسی وزیرسےکسی کو کام پڑےکوئی بھی نہیں ملتا،ہم کہاں جائیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جارہی ہے،22کروڑ عوام کو کیا دکھا رہے ہیں، اسمبلی میں روز آنے والے عظیم لوگ ہیں جو روز آتے ہیں لیکن حکومتی وزیر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں آتا۔ اپوزیشن کی جانب سے وزرا کی غیر حاضری کی نشاندہی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اور وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔