ڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے میں رکاوٹ کون۔۔ پرویزرشیدنے بتادیا

اسلام آباد(نیوزالرٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما ءپرویزرشید نےکہاہےکہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے ،پاناماکیس کے فیصلےپرہمارے تحفظات ہیں، شریف برادران میں کوئی اختلاف نہیں،اسلام آبادمیں میڈیاسے بات کرتےہوئے پرویزرشیدنےکہاکہ پانامہ کیس پرنظرثانی اپیل کےفیصلےتک کہیں پیش نہ ہوناہماراحق ہے،پرویزرشید نے واضح کردیاکہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے،ملک میں ہی رہیں گے،پرویزرشید نےبتایاکہ نوازشریف نےاپنےآپ کوعدالتوں کےسامنےسرینڈرکیا،نوازشریف حالات سےمقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں،پرویزرشیدکامزیدکہناتھاکہ ہم نےمخالف سیاسی جماعتوں کوحکومت کی تشکیل میں مددکی،پیپلزپارٹی نےپنجاب میں ہماری حکومت پرگورنرراج لگایا،پرویزرشیدکاکہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتوں سےمفاہمت کی جاسکتی ہے،پرویزرشیدنےشکوہ کیاکہ میری نوکری جےآئی ٹی بننےسےپہلےہی چھین لی گئی تھی۔