اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عاطف اسلم ملیالم زبان میں گانا کائیں گے

گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلانے کے بعد اب ملیالم میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں پاکستانی گلوکار نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shane Nigam (@shanenigam786)

شین نگم نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’عادت، وہ لمحے، تیرے بن سمیت آپ کے تقریباً تمام گانے میرے دل کے ہمیشہ سے بہت قریب رہے ہیں۔ آپ کی آواز روح کو تسکین پہنچاتی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے فلم ’حال‘ کو اپنی آواز دی، میں پہلے ہی اس گانے کا عادی ہوچکا ہوں اور امید ہے کہ باقی سب بھی اسے پسند کریں گے۔

latest urdu news

واضح رہے کہ پرشانت وجے کمار کی ہدایت کردہ فلم ’حال‘ کے لیے عاطف اسلم کا گانا ایک بین الاقوامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے ننداگوپن وی نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول مریدول میر اور نیرج کمار نے لکھے ہیں۔