اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,250FansLike
10,045FollowersFollow
622,200FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، انوارالحق طلب

اسلام آباد، گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے بنائی گئی 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے اجلاس کی سربراہی کی، اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی کابینہ کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کو بھی انکوائری کیلئے طلب کرلیا، نگران دور کے سیکرٹری فوڈ محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

یاد رہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار ڈیمانڈ کے مطابق تھی، لیکن پھر بھی گندم درآمد کی گئی جسکے باعث ملک کو معاشی طور پر نقصان ہوا اور کسان بھی اس معاملے میں سراپا احتجاج ہیں۔

latest urdu news