اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کامیابی کیلئے جدوجہد کرتی نوجوان لڑکیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران پیش آنے والے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

ثانیہ نے لوگوں کی جانب سے لڑکی ہونے کے طعنوں، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات میں ان کے شکوک و شبہات اور تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر ایسے موقع پر کامیاب ہوکر دکھایا اور ان لوگوں کو بتایا کہ میں نے یہ کامیابی حاصل کی کیونکہ ’میں اکیلی کافی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اس ویڈیو میں ثانیہ نے کہاکہ جب جب لوگوں نے کہا لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب مت دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر انہیں بتایا میں اکیلی کافی ہوں، جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔

ثانیہ نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔

latest urdu news