اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ کے خلاف ایران بھی میدان میں اُتر آیا۔۔۔!

تہران (نیوزالرٹ)امریکہ دوسرے ملکوں میں مداخلت سے باز رہے: ایران نے بھی پاکستان کی حمایت کر دی، چین اور روس کے بعد ایران بھی پاکستان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنی نئی افغان حکمت عملی میں پاکستان پر الزامات عائد کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام گاسیمی نے کہا کہ امریکہ آج خطے خصوصاً افغانستان کے بارے میں اپنی غلط اور بے وقت پالیسیوں کے نتائج پر دوسرے ملکوں کو موردالزام ٹھہرارہا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو علاقائی ملکوں کے معاملات میں مداخلت اور ان کیلئے فیصلے کرنے کی پالیسی ختم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مفاد پر مبنی حکمت عملیوں کی طرح پالیسیوں اور غلط مداخلت کے نتیجے میں کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ خطے میں خلفشار بڑھا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈالنا چاہتا ہے۔