اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تازہ ترین واربرٹن اور شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

2ملزمان سے 50لیٹر شراب برآمد
واربرٹن(عثمان سندرانہ)تھانہ واربرٹن پولیس کی کاروائی،2ملزمان سے 50لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران گشت مختلف پر کاروائی کر تے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،گاؤں واربرٹن سے مشتاق احمداے ایس آئی نے ملزم حنیف سے 20لیٹر شراب،اورنواحی گاؤں پنج احاطہ روڈ سے دوران گشت اے ایس آئی سہیل نے منشیات فروش ملزم امجد سے 30لیٹر شراب موقع پر برآمد کر لی۔ جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
اے ڈی سی جی ننکانہ نے مویشی منڈی کا دورہ کیا
واربرٹن(عثمان سندرانہ)اے ڈی سی جی ننکانہ شاہد کلیانی نے کہا ہے کہ ضلع ننکانہ میں منظور شدہ مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں پر مویشی منڈیاں قائم کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے واربرٹن شہر میں قائم مویشی منڈی کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر چیف آفیسرایم سی واربرٹن محمد حفیظ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ شاہد کلیانی نے میڈیا کوبتایا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر صاحبہ نے سختی سے ہدایات کیں ہیں کی کہ جس جگہ پر غیر قانونی مویشی منڈی پائی جائے اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،دریں اثناء انہو ں نے مویشی منڈی میں حکومتی ہدایت کے مطابق کئے گئے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
کوئی بھی تنظیم،فلاحی ادارہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کر سکے گا
واربرٹن(عثمان سندرانہ) کوئی بھی تنظیم،فلاحی ادارہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کر سکے گا۔منظور شدہ تنظیمیں کھالیں اکھٹی کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھیں گی۔قابل اعتراض اشتہارات،وال چاکنگ اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر ننکانہ محمد طیب طاہر نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب طاہر نے ضلعی اراکین امن کمیٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ سیکورٹی کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ضلع بھر کی تمام بڑی مساجد اور عید گاہوں پر سیکورٹی عملہ تعینات ہوگا۔ تمام اہم جگہوں پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرمحمد طیب طاہر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی صفائی کے خصوصی انتظامات کررہی ہے۔شہر میں مویشی منڈیوں کے لیے جگہ مخصوص کر دی گئی ہے۔شہرکی حدود میں قربانی کے جانوروں کا داخلہ ممنوع ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد مبشر ربانی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک کے علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور مختلف مسالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122اسٹیشن پر ریسکیورز کی سالانہ شاندار کارکردگی کی تقریب
ننکانہ صاحب(چوہدری افضل حق خاں)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122اسٹیشن پر ریسکیورز کی سالانہ شاندار کارکردگی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے بطور مہمان خصوصی کے ساتھ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد،ڈی او سی شہزاد احمد ورک،ڈی او سول ڈیفینس مبشر ربانی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زبیر اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ طیب طاہر،ڈسٹرکٹ آفیسر اکاؤنٹس (ملک افضل پرویز اورخوشی محمد)،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد طارق اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
ننکانہ صاحب(چوہدری افضل حق خاں)ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوارنے ریسکیو1122کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو تعاریفی اسناد ،اعزازیہ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔تمام افسران نے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب میں ریسکیو1122اور دیگر محکمہ جات کے کوارڈینیشن کیوجہ سے مختلف افسران کو شیلڈز دی گئی اس پروقار تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ریسکیورز میں انعامات اور شیلڈز نقسیم کیں اور اپنے خطاب میں ریسکیورز کی محنت ،لگن،جذبے اور مثالی کارکردگی کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ریسکیورز کے کام کو دوسرے اداروں کے لئے رول ماڈل قرار دیا آخر میں ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوارنے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرکو شیلڈ پیش کی

پھل کی مکھی کے نقصانات اور امردود کے تحفظ کے سلسلہ میں آگاہی مہم
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)محکمہ زراعت کے افسران کی رکن پنجاب اسمبلی ملک ذوالقرنین ڈوگر، کھاد وزرعی ادویات ڈیلرز اور فروٹ منڈیوں کے آڑھتیوں کے ہمراہ الگ الگ میٹنگز، پھل کی مکھی کے نقصانات اور امردود کے تحفظ کے سلسلہ میں آگاہی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) چوہدری محمد صدیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) توقیر احمد ودیگرنے ملک ذوالقرنین ڈوگر ایم پی اے ڈیرہ پر کاشتکاروں اور زمینداروں کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران پھل کی مکھی کے نقصانات اور امردود کے تحفظ بارے آگاہی دی اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ پھل کی مکھی چونکہ براہ راست پھل کو نقصان پہنچاتی ہے اس لئے ان مکھیوں کے تدارک کے لئے طریقہ کار استعمال کرنا چاہیے ، مکھیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے زہر کا استعمال ہرگز نہ کریں اور قدرتی ماحول کو تحفظ دیں انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم طریقہ جنسی پھندوں کا استعمال ہے یہ طریقہ پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ حملہ کی شدت کا اندازہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار میں چھ پھندے فی ایکڑ لگائے جاتے ہیں اور یہ پھندے پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں یہ پھندے پھلدار درختوں کے ساتھ لٹکائے جاتے ہیں جس میں روئی سے بنے ہوئے کیپسول پر چار سے پانچ قطرے میتھائل یوجینال ڈال کر اس کو جنسی پھندے میں رکھا جاتا ہے جس سے پھل کی مکھی پھلوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتی علاوہ ازیں محکمہ زراعت کے افسران نے زرعی ادویات ڈیلرز اور فروٹ منڈیوں کے آڑھتیوں کے ساتھ بھی میٹنگز کیں اور انہیں عوام میں آگاہی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔

جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن ،سیٹھ اخلاق احمد چیئر مین اور علی شاہ بخاری وائس چیئر مین منتخب
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن ،سیٹھ اخلاق احمد چیئر مین اور علی شاہ بخاری وائس چیئر مین منتخب ،سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ انٹر پارٹی الیکشن 2017 کے سلسلہ میں یونین کونسل برخوردار میں ہو نے والے انتخابات میں سیٹھ اخلاق احمد چیئر مین اور علی شاہ بخاری وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ،جبکہ ڈاکٹر رانا عثمان ،الفت ڈوگر ،مہر محمد آصف ،لقمان بھٹی ،رائے نبیل اور شانی بھٹی مختلف وارڈز سے جنرل کونسلر منتخب ہو گئے ،جیتنے والے پینل نے کاسٹ ہو نے والے 548ووٹوں میں سے 441 ووٹ حاصل کئے جبکہ مخالف پینل صرف 107 ووٹ حاصل کر سکا ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں زاہد ندیم ،ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ شیخ فہیم نثار ، صدر PP174 محمد قاسم ،سماجی رہنماء حافظ عمر شاہ بخاری ،رانا محمد الیاس اور دیگر نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی ہے ،کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب عہدیدران نے کہا ہے کہ صرف جماعت اسلامی ہی اس ملک کو نیک ،صالح ،صادق اور امین قیادت فراہم کر سکتی ہے ،ملک کو ان گننت بحرانوں سے نکالنے کے لئے صلاح قیادت کی اشد ضرورت ہے جو بلا خوف و خطر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو گراس روٹ لیول سے بہترین اور صالح قیادت کی فراہمی کے لئے جماعت اسلامی یوتھ کے انتخابات سود مند ثابت ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ نو منتخب عہدیدران ظلم کے سامنے ڈٹ اور حق سچ کا ساتھ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں گے ،انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنی یونین کونسل میں عوام الناس کی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔
رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صاحب