اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حلقہ این اے 120،ن لیگ کا پہلی گیند پر چوکا

لاہور(نیوزالرٹ)مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا،نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے، این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی جیت کا الیکشن ہے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاہو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز با ضابطہ طور پر این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہوئیں جہاں تمام مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے مریم نواز کو اپنے حلقوں کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا جس پر مریم نواز نے انہیں تمام مسائل اور تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ تمام یو سیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایک ایک یو سی اور ان کے چئیرمین کے ساتھ خود ملاقات کروں گی، مسلم لیگ (ن)پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا، حلقہ این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی جیت کا الیکشن ہے جسے ہر صورت کامیاب کرنا ہے، نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے،واضح رہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی اورانتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں مریم نوازجلسوں سے خطاب کریں گی۔