اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گرمیت رام رحیم کی سزا سنائے جانے سے قبل ہریانہ میں تیاریاں

بھارت ( آن لائن ) انڈیا کی ریاست ہریانہ میں عدالت پیر کو روہتک جیل میں گرمیت رام رحیم کو ریپ کیس میں سزا سنائے گی۔ہریانہ پولیس نے پنچکولا میں ہونے والے تشدد کو دیکھتے ہوئے روہتک جیل کو قلعے میں تبدیل کر دیا ہے۔سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ پیر کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فیصلہ سزا سنائیں گے۔ ہریانہ ڈی جی پی بی ایس سندھو نے بتایا کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار رکھا گیا ہے۔ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے 28 اگست سے لے کر 29 اگست صبح 11.30 بجے تک موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس اور وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس دوران لوگ موبائل پر ایک دوسرے سے بات کر پائیں گے۔ہریانہ ڈی جی پی بی ایس سندھو نے کہا ہے کہ روہتک میں کسی بھی طرح کی غنڈہ گردی اور امن خراب کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا، ’نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ پولیس فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے. اس کے علاوہ روہتک اور سرسا میں فوج کو تیار پر رکھا گیا ہے۔‘ڈی جی پی سندھو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیکھتے ہی گولی مارنے جیسے اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اضافی پولیس ڈائریکٹر جنرل عقیل محمد نے بتایا کہ اگر سماج دشمن عناصر کسی طرح کی مسئلہ پیدا کرتا ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔روہتک میں نیم فوجی دستوں کی 23 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ریانہ ڈی جی پی نے گرمیت رام رحیم کے خیموں کو خالی کرائے جانے کے معاملے پر بتایا ہے کہ سرسا کے علاوہ ہریانہ کے تمام ڈیروں کے احاطے خالی کروا لیے گئے ہیں جبکہ بعض احاطوں کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔ ہریانہ میں کل 131 ڈیرے ہیں۔ ان میں سے 103 کی تلاشی لی جا چکی ہے۔ ڈیرہ ہیڈکوارٹر سرسا میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کر دیا گیا ہے

۔گرمیت رام رحیم سنگھ کو ریپ کیس میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد بھڑکنے والے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ اس میں سے پنچکولہ میں 32 اور سرسا میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ہریانہ ڈی جی پی نے بتایا ہے کہ ہریانہ میں سرسا کے علاوہ اب کہیں کرفیو نہیں ہے۔ہریانہ سے لے کر دہلی قومی دارالحکومت علاقہ تک کئی شہروں میں پیر کو سنائی جانے والی سزا کے پیشِ نظر سرکاری سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔