اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عازمین کا میدان عرفات کا رخ، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائیگا

منیٰ: لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ پہنچ گئے، منیٰ میں لاکھوں عازمین کی خیمہ بستی قائم کر دی گئی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، بدھ کو عازمین مکہ یا حرم کے قریب احرام باندھ کر حج کی نیت کر کے تلبیہ کہتے ہوئے منیٰ روانہ ہوئے جہاں رات بسر کی اور ظہر، عصر، مغرب، عشا اور فجر بھی وہیں ادا کی گئی۔9 ذی الحج کا سورج طلوع ہونے کے بعد عازمین عرفات پہنچیں گے، وہاں آج رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرینگے۔ حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا، جس میں حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کیساتھ خصوصی دعائیں کریں گے۔ نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے، اس لئے حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔ حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈ وائیں گے، پہلے دن شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کر سکتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکن ہے اور تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے، تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائیگی۔