اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، گورنر مکہ، سعودی حکام شریک

غلاف پر انتہائی نفاست اور مہارت سے سونے کی تاروں سے قرانی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے،غلاف کعبہ کی تیاری پر ہر سال تقریباً 60 لاکھ ڈالر لاگت آتی ہے۔
مکہ المکرمہ: غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ، سعودی حکام، سعودی حکام کے علاوہ مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندے شریک ہیں۔ غلا ف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا، چاندی اور 670 کلو ریشم کا استعمال کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ لاکھوں عازمین کی موجودگی میں 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے، یہ غلاف کسوہ کہلاتا ہے جسے ریشم اور روئی سے تیار کیا جاتا ہے، غلاف پر انتہائی نفاست اور مہارت سے سونے کی تاروں سے قرانی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر ہر سال تقریباً 60 لاکھ ڈالر لاگت آتی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے منگوائی جاتی ہیں۔پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جو اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تبرک کے طور پر تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔