اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فضل الرحمن کو وفاقی، ماروی میمن کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ،ماروی میمن کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیسا پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی۔کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بطوروزیر مملکت کا عہدہ ختم کر دیا ان کی جگہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت عہدہ مل گیا ہے جس کے مطابق ماروی میمن کو وزیر اعظم پاکستان جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ جے یوآئی کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو بھی وفاقی وزیر جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ماروی میمن کو وزیرمملکت اور مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی،کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2013ءسے وزیراعظم نوازشریف نے سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا جن کو وزیراعظم کی مراعات کے مطابق مراعات اور سکیورٹی فراہم کی گئی۔