اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، اسلامی تعلیمات نے انسانوں میں بھائی چارہ قائم کیا,خطبہ حج

راہ نجات ایک ہی ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں، نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، اسلامی تعلیمات نے انسانوں میں بھائی چارہ قائم کیا:شیخ سعد بن ناصر الشتری
عرفات: مسجد نمرہ میں شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ تقویٰ کی بنیاد ہی توحید ہے، اللہ نے وعدہ کیا، متقی بندے جنت میں جائیں گے، توحید کا پیغام تمام انبیاء کی تعلیمات کا بنیادی رکن ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں، اللہ سےڈرو جس سے ڈرنے کا حق ہے، اللہ نے حکم دیا ہے اسی کی عبادت کرو اور سر جھکاؤ، میں خود کو اور آپ سب کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ رسول اکرم ﷺکو اللہ تعالی نےامت کی ہدایت کیلئے بھیجا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، نبی اکرم ﷺ آخری رسول ہیں، راہ نجات ایک ہی ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں، نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، اسلامی تعلیمات نے انسانوں میں بھائی چارہ قائم کیا، زکوۃ میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتا ہے، حضور اکرم ﷺنے فرمایا نماز دین کا بنیادی ستون ہے، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج میں کہا اللہ کا فرمان ہے صبر کرو اور نماز قائم کرو، اسلام اچھے اخلاق کی بھی تعلیم دیتا ہے، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو حرام قرار دیا، والدین کی خدمت اور فرمانبرداری اولاد پرفرض ہے، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا، قرآن فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اسلام نےمسلم اور غیر مسلم کےساتھ زیادتی سے منع فرمایا ہے۔