اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بےنظیربھٹوقتل کیس:پرویزمشرف اشتہاری قرار

راولپنڈی(نیوزالرٹ)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا ہے اور ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے،گرفتار پانچوں ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا، سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو 17 سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں پولیس افسروں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں پولیس افسروں کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،ذرائع کے مطابق بے نظیر قتل کیس میں 141 گواہان میں سے 68 گواہان کے بیانات لئے گئے، مقدمے کی تین سو سے زائد سماعتیں ہوئیں جبکہ قتل کیس میں 8 چالان پیش کیے گئے اور سات جج تبدیل ہوئے،بے نظیربھٹو قتل کیس میں سات ملزمان مارے گئے اور اعتزاز شاہ، رفاقت حسنین، گل ، شیر زمان، عبدالرشید جیل میں ہیں جبکہ سابق صدر پرویز مشرف ،پولیس افسران سعودعزیز ، خرم شہزاد ضمانت پر ہیں،واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 ءمیں لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جب بے نظیر بھٹو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد جانے کیلئے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گاڑی کی چھت سے باہر نکلی تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جبکہ ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا، جس میں وہ شہید ہوگئی تھیں،خیال رہے اس مقدمہ میں بے نظیر بھٹو کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے باعث اُس وقت کے صدر پرویز مشرف کوبھی شامل تفتیش کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت سے غیر حاضر رہے جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا تھا،یہ بات بھی حیران کن ہے کہبےنظیربھٹوکی شہادت کے بعد 2008 ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی اور انکے شوہر آصف علی زرداری صدر کے منصب پر فائز ہوئے لیکن اس دور میں اس مقدمہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی تھی