اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدپنجاب ہاؤس واپسی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 3ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کروا دیئے، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھے،تفصیلات کے مطابق معزول وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پہلی پیشی کے بعد واپسی پنجاب ہاؤس پہنچ گئے، نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس، فلیگ شپ ریفرنس، ہل میٹل اور عزیزیہ اسٹیل مل کے ریفرنسز دائر ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کیس کی سماعت کی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 3ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کروا دیئے، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھے،نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے تین نیب ریفرنسوں پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نواز شریف کی پیروی ان کے وکیل خواجہ حارث کریں گے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کریں گے عدالت نے نواز شریف ان کے بچوں اور داماد محمد صفدر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس، لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق ہے، جس میں میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دوبیٹوں حسن نواز، حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا ہے دیگر دو ریفرنسز میں العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ شامل ہیں،ان دونوں ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر رکھے ہیں، ملزمان کو پہلے 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا اور عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے 26 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے نااہل وزیراعظم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ احتساب عدالت کے اطراف خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی،ن لیگی رہنماؤں عابد شیر علی اور مشاہداللہ کو پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کےاندر جانے سے روک دیا ، اس دوران لیگی رہنماؤں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی،پیشی سے قبل نواز شریف کی احتساب عدالت روانگی سے قبل راجا ظفر الحق، پرویز رشید، وزیر مملکت جنید انوار، سینیٹر آصف کرمانی اور برجیس طاہر سمیت دیگر ن لیگی رہنما پنجاب ہاؤس پہنچےاور مشاورت کی، دوسری جانب سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہےآصف کرمانی نے میڈیا کو بتایا کہ نوازشریف آج سہ پہر3بجے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔