اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گجرات : ایک ایسا بازار جہاں سب چیزیں ملتی ہیں انتہائی سستی

ڈنگہ ( ای جے ) ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ میں ایک ایسا سستا بازار لگایا جاتا ہے جہاں پر ضروریات زندگی ہر چیز موجود بھی ہے اور سستے داموں میں دستیاب ہے ، یہ بازار ہر بدھ کو پڑ گرائونڈ میں لگایا جاتا ہے جہاں پر گردونواح سے سینکڑوں افراد اس بازار کا رخ کرتے ہیں اور اس مہنگے ترین دور میں اپنی مرضی کی اشیاء انتہائی کم ریٹ پر خرید تے ہیں ،

یہ بازار نہ صرف عوام کی سہولیات کا باعث بنا بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے ،
اس بازار میں خواتین کا زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ یہاں کچن ، گھریلو ضروریات ، میک اپ گارمنٹس ، لیڈیز اینڈ جینٹس کپڑے اور دیگر اشیاء موجود ہے

اس بازار کا افتتاح باقاعدہ طور پر انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر رانا قاسم حسنین علی صراف نے کیا ،یہ بازار محمد شبیر بٹ کی زیر نگرانی لگایا گیا ہے، افتتاح کے موقع پران کے ہمراہ چوہدری شہریار اسلم ، بشارت علی طاہر ، محمد اسلم صراف ، محمد عارف ڈار ، بائو اجمل قصاب ، بائو نوید احمد چغتائی ،مرزا شہباز بیگ ، ارشد مغل ، ڈاکٹر ذوالفقار ڈینٹل، شیخ روحیل نذیر ، ملک بابر حسین اعوان ، خالد مغل ، سلطان علی ، حاجی ناصر بھٹی ، بھی تھے ،

، مزید تفصیلات کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔