ضلع گجرات کے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

گجرات ( نیوز الرٹ )الیکشن کمیشن نے ضلع گجرات کے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی فہرستوں پر اعتراضات 25فروری تک ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ کے دفتر میں دائر کئے جاسکیں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع گجرات کے شہری علاقوں کے لئے65 کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں 80کونسلز بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن گجرات 25کونسلز پر مشتمل ہوگی، لالہ موسیٰ 7 کھاریاں 3سرائے عالمگیر 4، کنجاہ 5 ، جلالپور جٹاں 9، منگوال5 اورڈنگہ کو بھی 5 کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے، شہری علاقوں کی کونسل 20ہزار آبادی پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ تحصیل گجرات کے دیہی علاقوں کو 34، کھاریاں کو 37جبکہ سرائے عالمگیر کے دیہی علاقوں کو 9ویلج کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر ویلیج کونسل 15ہزا ر آبادی پر مشتمل ہو گی ۔