اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاسکو کو گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

گندم کی خریداری کیلئے پاسکو شفافیت کو یقینی بنائے اور کسانوں کو ترجیح دے۔

پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود گندم کا ریٹ 3200 روپے من مل رہا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق اس وقت مالی حالات اور موسم گندم کی خریداری کیلئے موافق نہیں، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں۔