اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ، چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا جائے، آج تفتیشی افسر کیجانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پشتونخوا میپ کے سربراہ کیجانب سے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل ہوئی ہے۔

مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی مقرر کردی۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی پر 11 مارچ کو کار سرکار میں مداخلت میں مقدمہ درج کیا تھا۔