عمران خان اب عوام میں جائیں تو ہیلمٹ ساتھ لے جانا مت بھولیں ، مریم نواز

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیلور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عمرا ن خان سے اب جان چھڑوائی جائے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی حکومت کی جانب سے عد م اعتماد کا شکار ہو چکی ہے جبکہ آپوزیشن اور باقی سیاسی جماعتیں پہلے سے ہی اس حوالے سے متفق ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہر صورت میں لائی جائی گی ۔انہوں نے کہ عمران خان کے ساتھ صرف ان کے اقتدار کے ساتھی ہیں ۔تحریک انصاف کی کشتی ابھی سے ڈولٹی ہوئی نظر آ رہی ہے حکومت کے بعد ان کی پارٹی نظر ہی نہیں آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حکومت سے اب عوام کی جان نہ چھڑوائی گئی تو جتنی قصور وار حکومت ہے اتنی ہی قصور وار آپوزیشن بھی ہو گی۔