اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قطر حماس قیادت کو بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا

امریکا نے حماس قیادت کو ملک سے نکالنے کے لیے قطر پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ قطری حکومت ایسا کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر پر زور دیا جا رہا ہے کہ حماس اگر جنگ بندی کے لیے شرائط قبول نہیں کررہی تو اس کی قیادت کو ملک بدر کردیا جائے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کا علم رکھنے والے 3 اہم امریکی عہدے داروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ حماس اگر معاہدے پر رضامند نہ ہو تو قطر میں حماس کا سیاسی دفتر بند کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔

latest urdu news

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی چاہتا ہے اور اس معاملے میں واحد رکاوٹ حماس ہے۔