اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ڈبل کیبن میں سوار ملزمان نے شہری کو گولی مار دی

کراچی میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان ایک شہری کو گولی مارکر اسکے کزن کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے کوکن سوسائٹی کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ ضیاء الرحمان ولد ظفر اقبال کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ چار کزن دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے کہ کوکن سوسائٹی کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن میں سوار تین سے چار مسلح ملزمان اترے، انکے ہاتھ میں نائن ایم ایم پستول موجود تھے۔

ملزمان نے چاروں افراد کو دیوار کی ساتھ کھڑا کردیا۔ اس دوران زخمی شخص نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے اسے ران پر ایک گولی ماری اور اسکے کزن صفیح اللہ کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔ زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق باقی دو افراد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ ہم ان افراد کو نہیں جانتے اور نہ ہی ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا ہے۔