اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ حکومت کا 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

نواب شاہ کے مقامی ہال میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکنوں کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صوبائی بجٹ کی تیاری کا وقت ہے، چاہتا ہوں کہ تمام کارکنان صوبائی سطح کی اسکیم پر تجاویز دیں۔

گزشتہ سال 14 ٹن میں سے 11 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی اور 4 لاکھ ٹن گندم ہمارے گوداموں میں پڑی تھی، ہم نے اپنی ضرورت کے مطابق 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کا فیصلہ کیا اور نئی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدقسمتی سے نگران دور میں بڑی مقدار میں گندم درآمد کی گئی جو کہ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

سندھ حکومت نے 4 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی ہے اور بدعنوانی پر 4 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو معطل کیا گیا ہے۔

latest urdu news