اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

999,192FansLike
10,007FollowersFollow
576,200FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

قوم علم کی دولت حاصل کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کے شعبے کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم علم کی دولت حاصل کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ہے۔

قومیں علم کی طاقت کے ذریعے بڑے بڑے چیلنجز پر قابو پاسکتیں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت حاصل کی، اگر ہم یکسو ہو کر چلیں تو ہمارا ملک ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے سکول نہیں جاتے جتنے پاکستان میں جاتے ہیں، غربت سے نمٹنے کیلئے تعلیم کی بنیادی اہمیت ہے۔

latest urdu news