اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور میں احتجاج کرنے والے وکلا کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں احتجاجی وکلا کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وکلاء بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں، تاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات کیخلاف وکلا لاہور میں آج صبح سے ہی احتجاج کررہے ہیں جس پر پولیس کیجانب سے احتجاج کرنیوالے وکلا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، درجنوں وکلا کو گرفتار بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسن بھون نے بتایا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے پورے پاکستان میں کل ہڑتال کی کال دے دی ہے، کل نہ صرف پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی بلکہ ریلیاں بھی نکلیں گی۔

latest urdu news