اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت نے صدر زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی کارروائی روک دی

احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی۔

صدر مملکت آصف زرداری کیجانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

ایچ نائیک نے آصف زرداری کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔

آصف زرداری کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، آصف زرداری جب تک صدر مملکت انکے خلاف کیس مزید آگے نہیں چل سکتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی اور کہا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک وہ صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہیں، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

latest urdu news