اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد، عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بڑی عید کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15 اور آئی 12 میں لگائی جائیں گی جبکہ بھارہ کہو، سلطانہ فاؤنڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں کیلئے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہوگی۔

latest urdu news