اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے بشریٰ بی بی کی درخواست پر چند روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر اسے کالعدم قرار دیدیا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ ہفتے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

latest urdu news