اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جیل میں خوش ہوں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں آدھا دن گزر جاتا ہے، یاسمین راشد

لاہور، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جیل میں خوش ہوں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں آدھا دن گزر جاتا ہے۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی نے انسداد دہشتگردی عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے قید رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی شامل تھے۔

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور آدھے دن کتابیں پڑھتی رہتی ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں، آپ لوگ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا احوال پوچھا اور پریشانیاں سنیں، یقیناََ وہ انصاف کے متلاشی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔

latest urdu news

سابق صدر کا کہنا تھا کہ 8 فرروی کو ہمارا نشان بھی چھینا گیا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کمیشن بنے اور شفاف تحقیقات ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے معافی نامہ ہونا چاہیے، میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں وہ تو ویسے ہی جیل میں ہیں۔