اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے ساتھ پاور ایشوز پر رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ساتھ پاور ایشوز پر رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کیساتھ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کیلئے مستقبل کے ٹیرف پر بات نہیں ہوسکی، مستقبل کے ٹیرف کیلئے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ایشوز اور پانی کے استعمال پر چارجز کیلئے مذاکرات مکمل نہیں ہوسکے، حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان سیلز ٹیکس پر بات چیت چل رہی ہے۔

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیساتھ پاورایشوز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی آزاد کشمیر حکومت کیساتھ پاور سیکٹر اور ٹیکسز کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دے گی۔

latest urdu news