اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے این ایف کی کارروائی: منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

اسلام آباد، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے اطلاعات کی بنیاد پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے گرفتار کیا۔

ملزمہ کا ساتھی، تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا تھا، ملزمان نے یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزم کے کمرے سے چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کرکے ملزم تک پہنچاتی تھی، زیر حراست ملزمہ کا تعلق نوشہرہ اور ملزم مانسہرہ کا رہنے والا ہے۔

latest urdu news