اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کا افغانستان میں فوج بھیجنے سے انکار

نئی دہلی : بھارت نے اپنی فوج افغانستان بھیجنے کے حوالے سےامریکا کو صاف الفاظ میں انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نرملا ستیارمن نے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے نئی دہلی میں دوطرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت اپنی فوج افغانستان نہیں بھیجے گا ۔بھارتی وزیر دفاع نے امریکی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت افغانستان میں استحکام برقرار رکھنے ،ترقیاتی منصوبوں میں معاونت اور طبی میدان میں امداد کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان سب اقدامات کے باوجود بھارتی فوجیوں ابھی افغانستان میں تعینات نہیں کیا جائےگا ۔