الیکشن اصلاحات ترمیمی بل۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے ڈیل بےنقاب

اسلام آباد(نیوزالرٹ)ن لیگی رہنماءحنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل کی ہے مگر اب یہ اس بات سے انکار کر رہے ہیں،نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ءمسلم لیگ (ن) حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تو ہمارے ساتھ ڈیل کی تھی مگر اب یہ اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی ڈیل نہیں کی،ان کے اس بات کے بعد میزبان حامد میر نے پوچھا کہ پیپلز پارٹی نے آپ کے ساتھ ڈیل کی جس کے جواب میں حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ڈیل نہیں ہوئی تھی تو جب بل پاس ہو رہا تھا تو اس وقت ان کے سینیٹرز کہاں تھے؟ حنیف عباسی کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ، پیپلز پارٹی کے 23سینیٹرز اس وقت ملک کے اندر موجود تھے اور ان سب نے انتخابی اصلاحات کی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔