اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمرہ زائرین پرکڑی شرائط عائد،پاکستانی شدیدمتاثر

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر میڈیکل انشورنس ٹیکس سرکاری ٹرانسپورٹ کے لازمی استعمال اور بائیو میٹرک کی شرائط عائد کردی ،کڑی شرائط کے بعد پاکستان کی نجی کمپنیاں نے عمرہ زائرین سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کا مزید مطالبہ کردیا جبکہ پاکستان کی نجی کمپنیاں پہلے ہی عمرہ زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیںذرائع نے بتایا اس وقت تقریباً دس ہزار سے زائد عمرہ زائرین کے ویزے سعودی سفارتخانے سے تصدیق ہو کر وزارتِ مذہبی اُمور پہنچ گئے ہیں پاکستان کے وزارتِ مذہبی اُمورنے سعودی حکومت کی جانب سے نئی شرائط کے مطابق تمام نجی کمپنیاں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے مرکزی راہنما ء سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے نے کہا کہ اگلے دو دن تک وزارتِ مذہبی اُمور نے اگر اپنا کام مکمل نہ کیا تو تقریباً دس ہزار عمرہ زائرین کے عمرہ ٹکٹ ضائع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر میڈیکل انشورنس ٹیکس سرکاری ٹرانسپورٹ کے لازمی استعمال اور بائیو میٹرک کروانے کی جو شرائط عائد کی ہیں اس سے عمرہ زائرین پر تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا پاکستان کے عمرہ زائرین اور ٹریول ٹریڈ انڈسٹری نے گزشتہ سال سعودی عرب میں سب سے زیادہ ویزے حاصل کئے اس کے باوجود سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا بھی پاکستان زائرین کر رہے ہیں۔