اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موبائل سگنل غائب،صارفین کورابطوں میں پریشانی

کراچی(نیوزالرٹ)عاشورہ کے پیش نظرملک بھر کے مختلف شہروں میں صارفین کو موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،نیوزالرٹ کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق گذشتہ شب وفاقی حکومت کو موبائل نیٹ ورکس کی بندش کے حوالے سے درخواست روانہ کی گئی تھی،سیکریٹری داخلہ اسلام آباد اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران مجرمانہ کارروائی کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کے خدشے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورکس بند کرنے کی درخواست کی ہے،مراسلے کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 8 محرم الحرام کو جلوس کی گزرگاہ میں آنے والے مقامات پر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک سگنلز کی جزوی بندش جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ان شہروں میں صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک سگنلز مکمل طور پر بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی,مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں موبائل کمپنیوں سے سگنلز کی بحالی کا کہا جاسکتا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے اس درخواست پر کسی قسم کے جواب موصول ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی تاہم 8 محرم (29 ستمبر) کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں کے افراد کی جانب سے سگنلز بند ہونے کی شکایات سامنے آنا شروع ہوگئیں،عوام کی بڑی تعداد نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی حیرت اور غم و غصے کا اظہار کیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ءارم عظیم فاروقی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سگنلز کی بندش پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہ جانے کب ہم سگنلز بند کیے جانے کے علاوہ کوئی حل ڈھونڈ پائیں گے‘،خیال رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر موبائل سروس بند ہونا معمول کی بات ہے۔