اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیرآباد۔نجی کالج کی تیزرفتاربس الٹ گئی، متعددطالبات شدیدزخمی

وزیرآباد(شکیل احمد اعوان)مولانا ظفر علی خان چوک کے قریب وزیرآباد نجی کالج کی مزدا بس تیز رفتاری اور ڈرائیور کی نااہلی کی وجہ سے الٹ گئی ، جس کے نتیجہ میں ایک درجن سے زائد طالبات شدید زخمی ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے مختلف دیہاتوں سے پنجاب کالج کی مزدا بس نمبری LRO-7990طالبات کو لیکر کالج آرہی تھی کہ مولانا ظفر علی خان چوک کے قریب اسٹیرنگ جام ہو جانے کی وجہ سے گاڑی کا موڑ نہ مڑ سکا اور تیز رفتار ہونے کی وجہ الٹ گئی جس میں سوار طالبات نے چیخ و پکار شروع کر دی بس الٹنے سے تقریباًدرجن بھر کے قریب زخمی ہو گئیںریسکیو1122اور موقع پر موجود افراد کی مدد سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد پہنچایا گیا طلباء و طالبات کو کالج ہذا میں لے کر آنے والی کافی گاڑیاں اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں اور روڈ پر چلانے کے قابل نہیں ،والدین نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرآباد:نجی کالج کی تیزرفتاربس الٹ گئی، متعددطالبات شدیدزخمی !http://www.newsalert.com.pk/?p=107541

Posted by News Alert Gujrat on Freitag, 29. September 2017