اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت نے رہنما ایم کیو ایم رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رضا عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزمان پر 1، 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتار ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا

واضح رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں انکی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔