اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی پی ایل، چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا

آئی پی ایل کے میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے چھکے سے اسٹینڈ میں موجود تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کو ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران سٹینڈ میں موجود ایک تماشائی نے ممبئی انڈینز کے بیٹسمین ٹم ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا چھکا کیچ کرنے کی کوشش کی جو اسکو مہنگی پڑگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ ممبئی انڈینز کے بلے باز ٹیم ڈیوڈ نے بولر کو زوردار چھکا مارا جس کو کیچ کرنے کی کوشش اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی کو اتنی مہنگی پڑی کہ اسے اسپتال جانا پڑ گیا۔

گیند پکڑنے کی کوشش میں گیند اس کے ہاتھوں میں آنے کے بجائے چہرے پر جبڑے کے مقام پر زوردار طریقے سے لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کے چہرے سے خون بہنے لگا۔

محسن نقوی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر لاعلمی کا اظہار