اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسام: 16 باغیوں کومارنےوالی’آئرن لیڈی‘

آسام(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں خاتون پولیس افسر جس نے باغیوں کیخلاف آپریشن میں 15 ماہ کے دوران 16 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 64 کو گرفتار کیا ان کے اس کارنامے کیلئے ریاستی حکومت نے اسے آئرن لیڈی کا خطاب دیا ہے،خاتون آئی پی ایس آفیسر سنجکتا پرشار جو کہ آسام میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے کافی فکر مند تھی اس نے اپنی مرضی سے آسام میں ڈیوٹی لگوائی تھی،سنجکتا پرشار جو کہ چار بچوں کی ماں ہے اس نے مبینہ طور پر بنگلا دیش سے آنے والے بوڈو دہشت گردوں کیخلاف جو آپریشن شروع کیا اس میں اس نے کلاشنکوف اٹھا کر خود اپنے ہاتھوں سے ساری کارروائیاں کیں اور 16دہشت گردوں کو ہلاک کیا،سنجکتا پرشار نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی اینٹی بوڈو دہشت گردی کے خلاف وقف کر دی ہے۔