اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محرم الحرام، موبائل سروس لمبے عرصے کیلئے بند ۔۔حیرت انگیزفیصلہ

اسلام آباد(نیوزالرٹ)ملک بھر میں 9ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل سروس بند رہے گی، 8 ویں محرم کے جلوس کی وجہ سے حساس شہروں میں موبائل سروس معطل رہی، صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوس میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کراچی شہر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی، موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب نویںاور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کے روایتی راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی یہ فیصلہ محرم کے جلوس میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے، جن شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی ان میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد ، گلگت بلتستان، راولپنڈی ، اسلام آباد،گجرات سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔